لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے مزید پولیس اسٹیشنز اور چیک پوسٹیں بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنزبنانےکی منظوری دی گئی اور منشیات کی اسمگلنگ روکنےکیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویزپر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے۔
مریم نواز نے اجلاس میں موٹر وہیکلزکی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔