راولپنڈی: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پمز ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو سانس میں تکلیف اور جسم میں درد کی شکایات ہیں، انہیں چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کے سی ٹی اسکین اور ایچ آر سی ٹی اسکین کیے جائیں گے۔
دوسری جانب جیل رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی جیل واش روم میں گر کر زخمی ہوئے تھے جس سے ان کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گرنے کے باعث پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔