راولپنڈی: اڈیالہ جیل حکام نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے ان میں بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، فیصل جاوید، زرتاج گل، عمیرنیازی اور دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے لیکن ہماری گاڑیاں روک دی گئی ہیں، عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ راستوں کی بندش کے حوالے سے ہم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کیا اور درخواست بھی کی کہ ہمیں دستاویزات ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے۔