ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 مارچ تک 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8.02 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 مارچ تک 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں