پشاور: اسپتال میں مخالفین کی فائرنگ سے ملزم جاں بحق

پشاور: اسپتال میں مخالفین نے ملزم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم جاں بحق ہو گیا۔

پشاور میں پولیس لائنز اسپتال میں زیرحراست ملزم کو میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال لایا گیا تھا جہاں مخالفین نے ملزم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے کہا کہ فائرنگ سے زیرحراست ملزم جاں بحق ہو گیا ہے، مقتول ملزم اسفندیار قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم ندیم نے سابقہ دشمنی کی بنا پر زیرحراست ملزم اسفندیارپر فائرنگ کی جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں