جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے صوبے لمپوپو میں بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ لمپوپو کے مطابق بس بے قابو ہوکرکھائی میں گری تو اس میں آگ لگ گئی، حادثے میں 45 افراد ہلاک اور ایک 8 سالہ بچی محفوظ رہی جو شدید زخمی ہے، بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بس میں ایسٹر کے زائرین سوار تھے اور مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
حکام کا بتانا ہے کہ بس میں آگ لگنے کے باعث کچھ لاشیں ناقابل شناخت ہیں جبکہ کچھ ٹکڑوں میں بکھر گئی ہیں۔