اجزا:
بیف (انڈر کٹ پیس) ایک کلو، لیمن جوس آدھا کپ، سرکہ 4/1 کپ، سرخ مرچہ پاوڈر ایک کھانے کا چمچہ، ادرک، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، زیرہ ایک کھانے کا چمچہ، تیل ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، انار جوس 4/1 کپ۔
ترکیب:
بیف کو اچھی طرح دھوکر اس میں لیمن جوس،سر کہ ،ادرک، لہسن، تمام مصالحے اور تیل لگا کر فر یج میں ایک دن کیلئے میرینیٹ کردیں۔
دوسرے روز اس میرینیڈ بیف کو مع مصالحوں کے ایک پین میں ڈال کر ہلکی آ نچ پر دو سے تین گھنٹے تک پکا ئیں –
اس دوران ران پر انار جوس بھی پھیلا کر ڈال د یں، جب ران گو لڈن ہوجائے اور گل بھی جائے تو اسے پلیٹ میں نکال کر فرائی سبزیوں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔