خیرپور: صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنےکا واقعہ، ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری

خیرپور میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔

بچوں کے لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ تینوں بچوں کی موت صندوق میں دم گھٹنے سےہوئی جب کہ ایک بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دم گھٹنے کی وجہ سے بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا تاہم ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور تین زیر حراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں