سرگودھا: پسند کی شادی نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

سرگودھا میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے علاقے سلانوالی میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ لڑکی کے والد نےلڑکی کو مبینہ طورپرتشددکا نشانہ بھی بنایا تھا جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فوری طور پر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا شخص اس کا رشتے دار ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں