پشاور: گزشتہ روز بارش اور ژالہ باری کے باعث نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور، نوشہرہ، باجوڑ اور شانگلہ میں بارشوں سے نقصانات ہوئے، بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ میں 2 اور شانگلہ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
اس کے علاوہ باجوڑ میں 2، شانگلہ میں ایک، پشاور اور نوشہرہ میں 3، 3 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جبکہ بارش کے باعث 4 گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔