صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نےکھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی اور مسائل کےحل کی یقین دہانی کرادی۔

لاہور میں طارق بگٹی سے قومی ہاکی ٹیم کے سینئر اور جونیئر ٹیموں کےکپتانوں نے ملاقات کی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں عماد شکیل بٹ اور حنان شاہد سے ہونے والی ملاقات میں کھلاڑیوں کو دریپش مسائل اور ان کےحل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طارق بگٹی نے کھلاڑیوں کے واجبات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو ہوا اسے بھول جائیں، کھلاڑیوں کو بھرپورسپورٹ کریں گے۔

صدر ہاکی فیڈریشن نے مزید کہا کہ پاکستانی ہاکی کاکھویا ہوا مقام واپس لاناہے، بھرپورجذبے سے میدان میں اتریں، پی ایچ ایف کھلاڑیوں کےساتھ کھڑی ہے، تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں