عمران خان کے ساتھ انصاف کریں اور ان کو رہاکریں: سابق صدر عارف علوی

لاہور : سابق صدر مملکت عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کی درخواست کردی۔

لاہور میں کنونشن سے خطاب کے دوران عارف علوی نے کہا کہ میری درخواست ہے مینڈیٹ کی قدر کریں، دوسری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کریں اور ان کو رہاکریں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم روکنے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، میری وکلا سےگزارش ہے کہ جدوجہد کریں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں حادثاتی اعتبار سے جمہوریت آئی ہے، پاکستان کا آئین میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں