بجٹ میں فاٹا کیلئے رقم 66 ارب، اخراجات 96 ارب تک پہنچ گئے

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رواں مالی سال فاٹا اخراجات میں 30 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاٹا کیلئے بجٹ میں رقم 66 ارب مختص کی گئی تھی لیکن اخراجات 30 ارب بڑھ کر 96 ارب روپےہوگئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئےکے پی حکومت نے آئندہ بجٹ میں فاٹاکیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے وزیراعظم، وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت توانائی کو ادائیگیوں کیلئےخط لکھ دیا ہے تاہم وزارت خزانہ نے رقم فوری ادا کرنے سے منع کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ خیبرپختونخوا کو نیٹ ہائیڈل، این ایف سی ایوارڈ، فاٹا اخراجات اور دیگرادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا ہے ،کے پی حکومت نے وزارت خزانہ سے این ایف سی ایوارڈکے ڈیفرینشل کلیم میں 27 ارب جب کہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 67 ارب روپےفوراًدینےکامطالبہ کیا ہے۔

تاہم وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کے دوران ادائیگیوں کی یقین دہانی کے باوجود رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں