کراچی کی مقامی عدالت نے منشیات کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو 2023 میں خفیہ اطلاع پرگرفتار کیا، تلاشی کے دوران ملزم سے40 کلو چرس برآمد کی گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق چرس رکشےکی سیٹ کےنیچے چھپا کررکھی گئی تھی اور ملزم کےخلاف تھانا ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج ہے۔
بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 10 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔