سوال: روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
اسی طرح کسی مریض کو خون کی ضرورت پڑ جائے اور روزہ دار اپنا خون دینا چاہے یا خون کے معائنے کیلئے روزہ دار کو خون دینا پڑ جائے تو کیا ان صورتوں میں روزہ برقرار رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟
جواب: جسم سے خون بہنے یا کسی کو خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
اسی طرح زخم یا دانت سے خون نکلے تب بھی روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ حلق کے ذریعے خون پیٹ میں چلا جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔