گوجرانوالہ: رشتہ توڑنے پر نوجوان کی منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ، لڑکی کی ماں جاں بحق

گوجرانوالہ میں رشتہ توڑنے پرنوجوان نے منگیتر کےگھر میں گھس کرفائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فیروزوالا میں پیش آیا جہاں لڑکے کی فائرنگ سے لڑکی کی والدہ جاں بحق اور بہن زخمی ہوگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسی نیٹراوراس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم لڑکی کے گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا، عید کے 2 روز بعد لڑکی کے نکاح کی تاریخ طے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں