آج بنائیں مزیدار اور چٹ پٹی میکرونی ود پران

اجزا:

جھینگے ½کلو، ابلی میکرونی ½پیکٹ، دودھ ½کلو، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، پارسلے ¼گٹھی، بھنا ہوا میدہ 3۔4 کھانے کے چمچ، اوریگانو ½چائے کا چمچ، روزمیری ½چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل 2 کھانے کے چمچ ، چیڈر چیز 2 سلائس۔

ترکیب:

پہلے پین میں تھوڑا سا تیل گرم کرکے ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ اور ½کلو جھینگوں کو شیلو فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

اب ایک کڑاہی میں ½کلو دودھ ابالیں،جب دودھ ابلنے لگے تو 3۔4 کھانے کے چمچ بھنے میدے سے اسے گاڑھا کرلیں۔جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں ½چائے کا چمچ اوریگانو، ½چائے کا چمچ روز میری، حسبِ ذائقہ نمک، ایک چائے کا چمچ کٹی کالی مرچ، 2 عدد چیڈر چیز سلائس اور ½پیکٹ ابلی ہوئی میکرونی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

آخر میں شیلو فرائی جھینگے شامل کرکے مکس کریں اور نکال کر سرو کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں