اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔
وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے انتظامات پراجلاس ہوا جس میں میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئرافسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر داخلہ کو غیرملکیوں خصوصاًچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس دوران مکمل سکیورٹی اقدامات کاجائزہ بھی لیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا لیکن ہم شرپسندعناصرکے مذموم مقاصدکوکامیاب نہیں ہونے دیں گے، غیرملکیوں خصوصاًچینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔