گوجرہ کے قریب مسافر بردار ریل گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی

گوجرہ کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی مسافر بردار ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق گوجرہ کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے ڈمپر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئےانکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں