کراچی: میٹروول سائٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا شخص بھی دم توڑ گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کےمطابق دونوں افراد گاڑی میں موجود تھے جس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کے پاس رقم کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کروڑ 26 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔