گاؤں شیر علی کھوسو میں پولیس کی کارروائی، 10 سال قبل اغوا کی گئی خاتون بازیاب

قاضی احمد کے قریب گاؤں شیر علی کھوسو میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سال قبل پنجاب سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاضی احمدکے رہائشی کریم کھوسو نے اغواکاروں سےخاتون کو خریدا اور شادی کر لی۔

دوسری جانب ملزم کریم کھوسو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ شادی شدہ تھی، اسے اغواکاروں نے اسے یہاں لا کرفروخت کردیا۔

بازیاب خاتون 10 سال میں 3 بچوں کی ماں بن گئی، خاتون اور بچوں کوآج عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں