لاہور: شالیمار سے لاپتا 9 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، لاش برآمد

لاہور: شالیمار سےگزشتہ روزلاپتا ہونے والے 9 سالہ لڑکےکی لاش محلے دار کے گھر سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے سےگزشتہ روز 9 سالہ لڑکا عبد اللہ لاپتا ہوگیا تھا اور اس کی گمشدگی کا مقدمہ شالیمار تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے تفتیش کے دوران شبہ کی بنیاد پر محلے دار عبد الرحمان کے گھر چھاپا مارا تو وہاں سے مقتول عبد اللہ کی لاش مل گئی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول عبداللہ کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کرقتل کیا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعہ کانوٹس لیتےہوئےکہا کہ سفاک قاتل کونشان عبرت بنایا جائےگا، زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لیے اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں