پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 943 روپے کم ہوکر 211334 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 11 ڈالر کم ہوکر 2344 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2364 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں