پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کی بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے۔
ادھر بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاھا کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ علاقہ چک 113 میں 8 سال کا بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کے دوران سوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوئے۔