دیگر صوبے بھی پنجاب کی طرح بجلی چوری روکنے کے اقدامات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دیگر صوبوں کو بھی پنجاب کی طرح بجلی چوری روکنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اس ضمن میں پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے لہٰذا دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کنسلٹنس کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشیں ہورہی ہیں، این ڈی ایم اے حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل واضع کرے، بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں