ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی نے قبول کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہرگزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افرادنےفائرنگ کی تھی اور اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کرنے والے دو مشتبہ افراد میں سے ایک کا تعلق گروگرام سے ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سلمان خان کے گھر فائرنگ کا کیس ممبئی کی کرائم برانچ کے حوالے کردیا گیا ہے جس کی تحقیقات 10سے زائد ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں۔
دوسری جانب گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی نےفائرنگ کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر قبول کرلی ہے۔