ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کسٹم کلیکٹر کرم الٰہی کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ درابن روڈ پر گھات لگائے جب ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
کرم الٰہی کا کہنا ہے کہ حملہ آور سگو کے قریب جھاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے جنھوں نے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جھاڑیوں سے گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں انسپکٹر اسلم خان، سپاہی شہاب خان، عنایت اللہ، اکبر زمان اور ڈرائیو سمیت 6 افراد شامل ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔