اسلام آباد: سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔
جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مفاد ہے ہمارا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالہ کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان چین کے تعلقات 70 دھائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔