کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا آج طلب کیا جانے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا۔
بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کی جانب سے 23 اپریل کو سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے جس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
صوبائی اسمبلی کا موجود ہ سیشن 23 اپریل سے شروع ہوکر 2 مئی تک 10 روز جاری رہنا تھا۔