بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے: اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کمپرومائز نہیں کریں گے اور کسی کےدباؤ میں نہیں آئیں گے۔

اسد قیصر نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں