92 سال پرانے سکھر بیراج پر مرمتی کام کا منصوبہ جاری ہے۔
سندھ بلوچستان کی 76 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے والے 92 برس کے سکھر بیراج کے 56 دروازوں کی تبدیلی اور جدید مشینری نصب کرنے کا منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چینی کمپنی 74 بلین کی لاگت سے 4 سال میں مکمل کرے گی، مشینری نصب ہونے سے بیراج کے ایک دروازے کا 80 ٹن وزن کم ہوگا۔
جس طرح گیٹس کو مشینز لگی ہوئی ہیں گیٹس کو اٹھانے کیلئے اب وہ میکنزم لگانے جارہے ہیں جس سے تقریباً 80 ٹن ایک گیٹ، ایک اسٹرکچر پر وزن کم ہوگا، تو تقریباً 56 گیٹس پر یہ وزن کم ہونے جارہا ہے۔
وزیر آبپاشی جام خان شورو کے مطابق ری ہیبلیٹیشن کے جاری منصوبے میں بیراج کا مکمل معائنہ کیا جائے گا تاہم اب تک سکھر بیراج میں کوئی بڑا نقصان سامنے نہیں آیا ہے۔
جام خان شورو نے مزید کہا کہ 32 کے بعد پہلی مرتبہ پانی ہٹا کر ڈیم اسٹرکچر کو دیکھیں گے، اللہ کے کرم سے کوئی میجر ڈیمج نہیں ہے،کچھ ڈیمج ہوا ہے جس کو ریپئر کرنے سے سکھر بیراج کی لائف بہتر ہو جائے گی۔