اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے پہلے جم ٹریننگ کی پھر تھرو کرنا شروع کیا جس کے بعد اب ارشد ندیم بھرپور انداز سے ہر طرح کی ٹریننگ کررہے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہا ہوں اور ٹریننگ کے نئے طریقے و ٹیکنیکس سیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سے میری صلاحیت اور اسکلز پر مثبت اثر پڑے گا، میں جنوبی افریقا میں بڑی محنت کر رہا ہوں تاکہ اپنا ٹارگٹ حاصل کر سکوں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میرا گول پیرس اولمپکس میں اچھا پرفارم کرنا اور پاکستان کے لیے اعزاز لانا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گا۔