راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پرپاک فوج کے سینئرکمانڈرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہداء کی بے مثال قربانی کا اعتراف اور پاک فوج کی جانب سے بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری آزادی بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے، بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔