پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی۔
پی ایس ایل 2024 کے فائنل میں اسلام آباد نے ملتان کو ہراکر تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کا جشن 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، ٹیم شالیمار گراؤنڈ سے ایف 9 پارک تک ٹرافی اٹھائے وکٹری پریڈ کرے گی۔
ایف 9 پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔
جیت کے جشن میں یونائیٹڈ کے مقامی کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ہی شریک ہوں گے۔