کراچی انتظامیہ کا شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

کراچی کی انتظامیہ نے شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

شہر کراچی کے بہت سے علاقوں میں عمارتیں ایسی ہیں جنہیں مخدوش قرار دیا جا چکا ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں اور جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
ان مخدوش عمارتوں میں شہریوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے، ان کی جانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ان عمارتوں کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ترجیحی اقدامات کرنے اور مخدوش عمارتوں کی جائزہ رپورٹ ایک ہفتہ میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں