حیدرآباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر والدین پر جرمانےاور سزائیں دینے کا اعلان کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ملک بھر میں انسداد پولیس مہم کا آغاز ہوگیا ہے، قومی انسداد پولیو مہم اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں چلائی جا رہی ہے۔
مہم کے دوران 2 کروڑ 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی، پولیو مہم چاروں صوبوں کے 91 اضلاع کی 3786 یوسیز میں جاری ہے۔