بالی وڈ کی سپر ہٹ کامیڈی، ڈرامہ فلم ہے بے بی کو ریلیز ہوئے 17 سال ہوچکے ہیں، فلم کو مداحوں کے لیے 2007 میں سنیما گھروں میں پیش کیا گیا تھا۔
اس فلم کے مرکزی کرداروں میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، فردین خان اور اداکارہ ودیا بالن شامل تھیں، فلم میں بچی ‘اینجل’ کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی کیونکہ اس کے چہرے کے تاثرات نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
فلم میں بومن ایرانی بھی تھے جب کہ شاہ رخ خان اور انوپم کھیر گیسٹ اپیئرنس کے طور پر فلم میں آئے۔
اب بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر اینجل جس کا اصلی نام ‘جوانا سانگھوی’ ہے، کی حال میں لی جانے والی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
جوانا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ جوانا میں بالکل تبدیلی نہیں آئی، وہ اپنے بچپن کی طرح ہی نظر آتی ہیں، ان کے چہرے میں اب بھی اینجل کی شباہت ہے۔