ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے.
برطانوی میڈیا کے مطابق سابق اداکار رواری کینن نے الزام عائد کیا ہے کہ کیون اسپیسی نے جون 2013 میں اُنہیں ’غلط طریقے‘ سے ہاتھ لگایا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2013 میں رواری کینن 21 سال کے اور کیون اسپیسی 53 سال کے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دو مرتبہ آسکر جیتنے والے کیون اسپیسی نے اداکار رواری کینن کی جانب سے لگایا گیا یہ الزام مسترد کر دیا ہے۔
کیون اسپیسی پر پہلے بھی امریکا اور برطانیہ سے کئی نوجوان اداکار، طلبہ اور تھیٹر ملازمین اسی قسم کے الزامات لگا چکے ہیں۔