کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 2 ایس ایم جی رائفلیں، 2 پستول، ایک ریپیٹر اور ایک موٹر سائیکل برامد ہوئی۔ آپریشن کے دوران گینگ کے ٹھکانوں اور مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔