کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
کنیڈین پولیس کے مطابق نجر کو قتل کرنے والے ہٹ اسکواڈ کو ہدایات بھارتی حکومت نے دی تھیں، کینیڈا کی پولیس قتل کے 3 مزید واقعات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے ، جن میں ایڈمنٹن میں 11 سال کے لڑکے کے قتل کی تحقیقات بھی شامل ہیں۔
کینیڈا کے میڈیا کے مطابق بھارتی سرکار کے اشاروں پر کام کرنے والے ہٹ اسکواڈ میں ڈرائیور، شوٹر اور نگرانی کرنے والے شامل تھے، ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گردوارے کے دروازے پر قتل کیا گیا تھا۔
نجر قتل کیس میں گرفتاریاں جمعے کے روز دو مختلف صوبوں میں عمل میں آئیں، کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔