گورنر سندھ سے نئی اطالوی سفیرکی ملاقات، سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت

پاکستان میں اٹلی کی نئی سفیر ماریلیا ارمیلن نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے اطالوی سفیر ماریلیا ارمیلن کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی بھرپور معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

ملاقات کے موقع پر اٹلی کے قونصل جنرل ڈینلو گرڈانیلا بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں