ہری پور میں شوہر کےقتل کے الزام میں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی ہری پور کے مطابق مقتول زاہد عباس کی بوری بند لاش 2 روز قبل ملی تھی، مقتول کی بیوی نے شوہر کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ گھر سےخون آلودکپڑے ملنے پر ملزمہ کو شامل تفتیش کیاگیا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کیا۔