لاہور: نواب ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار عبدالغفور زخمی ہوا جب کہ فائرنگ سے ایک اہلکار شہید بھی ہوا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جب کہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔