مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد سے زائد

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے اپریل میں بھیجے گئے ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں، گزشتہ برس اپریل سے اس اپریل میں ورکرز ترسیلات 28 فیصد زائد ہیں۔
مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں جب کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں