کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سے اغوا کیے جانے والے 12 سالہ بچے کی لاش منگھوپیر سے مل گئی۔
ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگاکے مطابق بچہ چوتھی جماعت کا طالب علم تھا جس کی والدہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سے پاکستان آئی تھیں۔
ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم مقتول بچے کا بہنوئی ہے جب کہ مقتول بچے کی والدہ کے پاس 15 سے 20 لاکھ روپے تھے۔