بہاولنگر میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تھانہ صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ قریبی رشتے دار دوائی دلانے کے بہانے گھر سے لے گیا تھا۔
خاتون کے مطابق دوائی کے بہانے عمران نامی شخص نے بے ہوشی کا انجکشن لگایا، ملزم عمران نے دو دن قید میں رکھا، اس دوران 9 افراد نے متعدد بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے بتایا کہ وہ موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔