عامر لیاقت ویڈیوز لیک کیس: دانیہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستانی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ اور ویب چینل کے میزبان و یوٹیوبر یاسر شامی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ملزمہ دانیہ شاہ اور وارنٹ گرفتای جاری ہونے کے بعد یوٹیوبر یاسر شامی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیشن کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی جب کہ کیس کی ملزمہ دانیہ شاہ ضمانت پر رہا ہیں۔
عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اتنی آسانی سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہوں، عامر لیاقت کو انصاف دلوا کر رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی بیوہ نہیں ہیں، انہیں خلع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں