کراچی میں شہری اب رات گئے بھی پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔
عوامی مرکز پر ریجنل پاسپورٹ آفس میں رات گئے بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کے لیے موجود تھے۔
عوامی مرکز ریجنل پاسپورٹ آفس اب 24گھنٹے کھلا رہے گا جہاں شہری پورا ہفتہ کسی بھی وقت پاسپورٹ بنوانے کے لیے آسکتے ہیں۔
تاہم پاسپورٹ فیس یا تو بینک ٹائمنگ میں جمع کرائی جاسکتی ہے یا پھر آن لائن کسی بھی وقت جمع کرائی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچھ روز قبل کراچی کے دورے کے موقع پر پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا تھا۔