48 ڈگری کی گرمی میں جھلستے سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش سے ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب کے شہروں جیکب آباد، دادو، سکھر، نواب شاہ حیدر آباد سمیت ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں دن میں گرمی آج بھی زوروں پر ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لاہور، پنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، جیکب آباد، سکھر، کشمور، کوئٹہ، قلات اور زیارت میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ پشاور، سوات، مالاکنڈ، کرم اور وزیرستان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔