اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ دینے کی درخواستیں منظور کرنےکا حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ دینے کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔
احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق صدارتی استثنیٰ ملنے کے بعد صدر مملکت کے خلاف ریفرنسز پر کارروائی روک دی گئی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، آصف زرداری کی جانب سے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے اور درخواستوں میں مؤقف اختیارکیاگیا ہے آصف زرداری صدر ہیں، ان کے خلاف کرمنل کیسزکی کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔
عدالت نے کہا کہ پراسکیوشن نے درخواستوں پراعتراض نہیں کیا اور نہ مخالفت کی گئی، آرٹیکل248(2)کے تحت صدرکے خلاف کیس ہوسکتا ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔